کرتار پور راہداری پر 14 جولائی کو ہند ۔ پاک اجلاس

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور ہندوستان منگل کے دن اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ کرتار پور راہداری کی شرائط کو قطعیت دینے کیلئے معاہدہ کا مسودہ طئے کرنے کے سلسلے میں دونوں ممالک کا دوسرا اجلاس 14 جولائی کو واگھا سرحد پر منعقد کیا جائے گا۔ یہ راہداری پاکستان میں کرتار پور کے دربار صاحب کو بابا نانک گردوارہ واقع گرداس پور مربوط کرے گی اور ویزا کے بغیر دونوں ممالک کے شہری ایک دوسرے کے ملک کا سفر کرسکیں گے ۔ یہ گردوارہ 1522 ء میں بابا گرونانک نے تعمیر کروانا شروع کیا تھا۔ وزیر خارجہ پاکستان نے اس بات کا انکشاف کیا ۔