حیدرآباد /25 فروری ( سیاست نیوز ) کردار پر شبہ اور اذیت رسانی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ایل بی نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 32 سالہ اشوینی نے کل اپنے جسم کو آگ لگالی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق اشوینی کی شادی 12 سال قبل ایل بی نگر علاقہ کے ساکن ناگراجو کی بیوی تھی ۔ ان کے دو بچے ہیں اس خاتون کو شوہر کی جانب سے ہراسانی کا سامنا تھا ۔ ایشوینی کا شوہر اس کے کردار پر شک کرتے ہوئے اس کو اذیت پہونچاتا تھا اور شدید طور پر ہراسانی کرتا تھا ۔ اس بات سے اس کی بیوی تنگ آچکی تھی اور اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔