کرسمس تقریب سے واپسی کے دوران حادثہ ۔ دو نوجوان ہلاک

   


حیدرآباد : /25 ڈسمبر (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ جیڈی میٹلہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں کرسمس تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس لوٹنے کے دوران دو نوجوان حادثہ کا شکار ہوگئے اور ایک برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 19 سالہ کرانتی کمار اور اس کا ساتھی 20 سالہ سندیپ گاجولا رامارم ولیج سے شاہ پور نگر کی سمت کرسمس کی تقریب میں شرکت کے بعد لوٹ رہے تھے کہ نہرو نگر کے پاس گاڑی کا توازن کھودیا اور موٹر سائیکل ڈوائیڈر سے جاٹکرائی ۔ اس حادثہ میں کرانتی کمار برسرموقع ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دوست سندیپ کو دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ۔ پولیس جیڈی میٹلہ نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔