کرسمس ٹری کو جلا دینے پر دمشقمیں احتجاجی مظاہرے

   

دمشق: شام میں حمات صوبے میں کرسمس ٹری میں آگ لگائے جانے پر احتجاج کے واسطے پیر اور منگل کی درمیانی شب دار الحکومت دمشق کے مختلف علاقوں میں مظاہرے ہوئے۔مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر یونانی آرتھوڈوکس چرچ کے انتظامی مرکز کا رخ کیا۔ بعض مظاہرین نے ہاتھوں میں سبز پرچم تھام رکھا تھا جو شام میں نئے حکام کی جانب سے اختیار کیا گیا ہے۔اس سے قبل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں نقاب پوش جنگجوؤں کو حماہ صوبے میں واقع شہر السقیلبیہ میں ایک کرسمس ٹری کو آگ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ آرتھوڈکس مسیحی آبادی کی اکثریت والا شہر ہے۔