کرسمس پر عامر کی فلم سے ریتک، اجئے اور رنبیر کی فلموں کا ٹکراؤ

   

پچھلے کچھ برسوں سے بالی ووڈ میں کرسمس کا موقع مسٹر پرفکشنسٹ عامر خان کے لئے مختص رہا ہے۔ اس تہوار کے آس پاس دوسرے اسٹارس اپنی فلم ریلیز کرنے سے بچتے ہیں لیکن 2020 میں کرسمس پر عامر خان کا مقابلہ ریتک روشن کی ’’کریش 4 ‘‘ اور رنبیر کپور اور اجئے دیوگن کی لورنجن کیاگلی فلم سے ہے۔ بتادیں کہ 2020 میں کرسمس پر عامر خان کی ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ ریلیز ہوگی۔ ذرائع کے مطابق 2020 میں کرسمس پر سوپر اسٹار سلمان خان کی بھی ایک فلم ریلیز ہوسکتی ہے، حالانکہ ابھی تک اس فلم کا نام نہیں پتہ چل سکا ہے۔ بتادیں کہ اپنی سالگرہ پر عامر خان نے اپنے فائنس کے لئے بڑا اعلان کرتے ہوئے اپنے آنے والے پراجکٹ کے بارے میں بتایا تھا کہ ان کی اگلی فلم لال سنگھ چڈھا ہوگی۔ اس فلم کا ڈائرکشن ادھیت چندن کریں گے۔ ادھیت نے فلم سیکریٹ سوپر اسٹار کا ڈائرکشن کیا تھا۔