کرشنا ریڈی نے نلگنڈہ کلکٹر کا جائزہ حاصل کیا

   

نلگنڈہ : ضلع کلکٹر نلگنڈہ کی حیثیت سے مسٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے جائزہ حاصل کرلیا۔ ریاستی حکومت نے ضلع کلکٹر مسٹر پرشانت جیون پاٹل کا تبادلہ کرتے ہوئے ضلع کی زائد ذمہ داری دیتے ہوئے ایڈیشنل کلکٹر مسٹر راہول شرما کو انچارج مقرر کیا تھا ۔ گزشتہ دنوں حکومت نے سوریا پیٹ کلکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے مسٹر ونئے کرشنا ریڈی کا ضلع نلگنڈہ کلکٹر کی حیثیت سے تبادلہ کیا تھا ، انھوں نے آج دفتر ضلع کلکٹریٹ میں انچارج کلکٹر مسٹر راہول شرما سے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ اس موقع پر آر ڈی او نلگنڈہ مسٹر جگناتھ راؤ و دیگر عہدیدار و ملازمین نے نئے کلکٹر کا استقبال کیا ۔
اوٹکور میں ہر گھر ترنگا قومی پرچم کا آغاز
اوٹکور : مستقر اوٹکور کے گرام پنچایت احاطہ میں قومی پرچم ( جھنڈا ) پروگرام کا جوش و خروش کے ساتھ سرپنچ سوریہ پرکاش ریڈی نے آغاز کیا ۔ سوریہ پرکاش ریڈی نے بتایا کہ قومی پرچم کو ہر گھر گھر لگوائیں ، آزادی کے 75 سالہ جشن کی تقریب نہایت جوش و خروش کے ساتھ منائیںاور اس کی عظمت قدر کو باہم اتحاد اور یکجہتی کا ثبوت پیش کریں۔ اس موقع پر نائب سرپنچ عبدالرحمن ، ایم پی ٹی سی ہنمنتو ، پی آر ٹی یو چیرمین لکشما ریڈی ، وارڈ ممبر محمد اسمعیل،مقامی وارڈ ممبرس اور دیگر موجود تھے ۔