کولکاتا : مغربی بنگال کے کرشنا نگر اتر اسمبلی حلقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی نائب صدر مکل رائے ، ادکارہ اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی امیدوار کوشانی مکھرجی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے ۔ بی جے پی کے قد آور امیدوار رائے دو دہائیوں کے بعد انتخابی میدان میں اترے ہیں۔ سابق وزیر ریل اس سے پہلے ٹی ایم سی کے اہم رہنما تھے ۔ مسٹر رائے نے اس سے پہلے آخری بار 2001 میں اتر 24 پرگنہ ضلع کے اپنے آبائی علاقے جگت دل اسملبی حلقے سے الیکشن لڑا تھا۔ اس وقت فار ورڈ بلاک کے امیدوار ہریپد وشواس سے 13402 ووٹوں سے شکست کھا گئے تھے ۔ سنہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے نتائج کو دیکھا جائے تو کرشنا نگر اتر بی جے پی کے لیے محفوظ سیٹ ہے ۔ اس اسمبلی حلقے میں پارٹی کے امیدوار ابانی موہن زبردست نمائندگی کر رہے ہیں۔