کرشچین ایرِکسن کی حالت مستحکم

   

کوپین ہیگن۔ فِنلینڈ کے خلاف یہاں یورو2020 کے اپنے افتتاحی میچ میں گرنے کی وجہ سے زخمی ہونے والے ڈنمارک اور انٹر میِلان کے اسٹارکھلاڑی کرشچین ایرِکسن کو دواخانہ میں داخل کروایا گیا ہے ۔ فی الحال ان کی حالت مستحکم ہے ۔ ڈینِش فٹبال فیڈریشن (ڈی بی یو) نے اس کی تصدیق کی ہے ۔ ڈی بی یو نے ٹویٹر پرجاری ایک بیان میں کہا آج صبح ہم نے کرشچین ایرِکسن سے بات کی ہے ، جنہوں نے اپنے ساتھیوں کو نیک خواہشات بھیجی ہیں۔ ان کی حالت مستحکم ہے اور انھیں آگے کے علاج کے لیے دواخانہ میں داخل کروایا جا رہا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ ہفتے کی شام فنلینڈ کے خلاف اپنے یورو2020 کے افتتاحی میچ کے دوران دوبارہ تھرو لینے کی کوشش کے دوران ایرِکسن پچ پرگرگئے تھے ۔ ڈنمارک ٹیم کے کپتان سائیمن کاجر نے اپنے ساتھی کو فوراً صحت کی مدد دینے کے بعد خوب ستائش وصول کی ہے ۔ شروعات میں میڈیکل ٹیم کے اراکین نے ایرِکسن کو سی پی آر (کارڈیوپلمونری ریسسکیٹیشن) دینے کی کوشش کی ہے ۔