کرفیو قواعد پر صحیح طریقہ سے عمل کرنے کی اپیل:کمشنر پولیس

   

حیدرآباد۔ کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے عوام کو سری رام نومی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے سری رام نومی کے موقع پر شوبھا یاترا نہ نکالنے کا فیصلہ کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں کئے گئے ٹوئیٹ میں پوسٹ کردہ اپنی آڈیو ریکارڈنگ میں کہا کہ آج کورونا شہر حیدرآبادہی میں نہیں بلکہ تمام شہروں میں نئے ریکارڈ بنارہا ہے ۔ ممبئی، دہلی، احمدآباد، بنگالورو اور کیرالا میں دوسری لہرشدت کے ساتھ جاری ہے ۔آپ اور ہم مل کر شہر حیدرآباد کو بچاسکتے ہیں۔تلنگانہ حکومت کی طرف سے نائٹ کرفیو کا نافذ ہوا۔ یہ عوام کے تحفظ اور سلامتی کیلئے ہے ۔ انفکشن کے سلسلہ کو توڑنے کے لئے یہ بہت ضروری ہے۔ اس پر عوام عمل کریں۔انہوں نے کہاکہ رمضان کا مقدس مہینہ ابھی جاری ہے ۔انہوں نے عشاء کی نماز8بجے اداکرتے ہوئے تراویح کا سلسلہ بھی جلد پورا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ حکومت کی جانب کرفیو کے نفاذ پر عمل آوری میں تعاون کرنے پر انہوں نے شہریوں کا شکریہ ادا کیا اور عوام سے گذارش کی ہے کہ وہ کرفیو کے قوانین پر صحیح طریقہ سے عمل کریں۔
انہوں نے رام نومی کی مبارکباد بھی پیش کی۔