کرنال پانڈیا کو کرونا وائرس کی جانچ میں مثبت پائے جانے کے بعد دوسراٹی20ائی ملتوی۔ انڈیا بمقابلہ سری لنکا

,

   

کرونال جو منگل کی صبح جانچ میں مثبت پائے گئے کو الگ کردیاگیاہے اور ساری ٹیم کی آرٹی پی سی آر جانچ رپورٹس کا انتظار ہے۔


کولمبو۔منگل کے روز ہندوستان او رسری لنکا کے مابین کھیلے جانے والے دوسرا ٹی 20انٹرنیشنل میاچ ایک دن کے بعد اس وقت ملتوی کردیاگیاجب ال روانڈر کرنال پانڈے کو کویڈ19کی جانچ میں مثبت پایاگیاہے۔

کرونال جو منگل کی صبح جانچ میں مثبت پائے گئے کو الگ کردیاگیاہے اور ساری ٹیم کی آرٹی پی سی آر جانچ رپورٹس کا انتظار ہے۔

بی سی سی ائی سکریٹری جئے شاہ نے ایک میڈیا بیان میں کہاہے کہ”مذکورہ دوسرا ٹی 20سری لنکا او رہندوستان کے مابین درحقیقت 27جولائی کو مقررتھا جس کو اب چہارشنبہ 28جولائی کے روز کھیلایاجائے گا“۔

اس پریس ریلیز میں مزید کہاگیاہے کہ ”منگل کی صبح کرائی گئی آر ٹی پی سی آر جانچ میں کرونال پانڈیا کو مثبت پایاگیاہے۔ مذکورہ میڈیکل ٹیمیں نے قریبی رابطہ کے طور پر اٹھ ممبرس کی شناخت کی ہے“۔

اسکوڈ میں مزید وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ساری ٹیم کا آرٹی پی سی آرٹسٹ کرایاگیاہے۔

شاہ نے مزیدکہاکہ ”شام 6بجے تک رپورٹس اجائیں گے اور سب ٹھیک رہا تو چہارشنبہ کے روز میاچ کھیلایاجائے گا۔ ان میں سے اٹھ قریبی تعلقات والوں کو جو کھلاڑی ہیں لازمی ائسولیشن میں رکھا گیاہے“۔

آر پریما داسا اسٹیڈیم میں میاچ کھیلا جانے والا تھا۔ اب چہارشنبہ او رجمعرات کے روز ایک کے بعد ایک میاچ ہو ں گے۔

ہندوستان نے پہلا ٹی 20انٹرنیشنل 38رنوں سے جیتا ہے‘ اور تعجب اس بات ہے کہ پچھلے ماہ سخت نگرانی کے بعد بھی جس کو ٹیم حصہ بنایاگیاہے وہ کرونال وباء کی زد میں کیسے آگئے ہیں۔ تیسرے اور آخری ٹی 20میاچ جمعرات کے روز کھیلانے والا ہے۔