کرناٹک، رات کے کرفیو میں بس، آٹو چلانے کی اجازت

   

بنگلورو، 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کی حکومت نے عالمی وبا کووڈ۔19 کے پیش نظر ریاست میں رات 9 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان نافذ کرفیو کے دوران ریاست میں ٹرانسپورٹ خدمات کی فوری نافذ العمل اجازت دی ہے ۔ریاستی حکومت کے اس فیصلے کے بعد بی ایم ٹی سی، کے ایس آر ٹی سی، این ای کے آر ٹی سی اور این ڈبلیو کے آر ٹی سی کی بسیں، آٹو اور کیب خدمات نائٹ کرفیو کے دوران چلتی رہیں گی۔