ریاست کے ضلع باگلکوٹ میں تیرا ڈالا پولیس اسٹیشن نے مقامی بناہاتی جے ایم سی عدالت کی ہدایت پر مذکورہ مقدمہ درج کیاگیاہے
باگلکوٹ۔ اتوار کے روز پولیس نے کہاکہ کرناٹک کے ایک کالج میں نماز کی ٹوپی پہننے پر ایک اسٹوڈنٹ کے ساتھ مبینہ مارپیٹ کے ضمن میں ایک پرنسپل اور سب انسپکٹر کے بشمول پانچ دیگر جملہ سات لوگوں کے خلاف ایک ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔
ریاست کے ضلع باگلکوٹ میں تیرا ڈالا پولیس اسٹیشن نے مقامی بناہاتی جے ایم سی عدالت کی ہدایت پر مذکورہ مقدمہ درج کیاگیاہے۔ اس ضمن میں عدالت میں نوید حسن صاحب تھراتھری نے ایک درخواست دائر کی تھی۔
اپنی درخواست میں نوید نے کہاتھا کہ 18فبروری کے روز جب وہ گورنمنٹ فرسٹ ڈگری کالج برائے تھرا ڈال نماز کی ٹوپی پہنچ کر آیا۔ اس کی تذلیل کی گئی اور اس کو ادارے میں داخل ہونے سے روک دیاگیاتھا‘ اس کے مذہبی جذبات کو ”ٹھیس پہنچائی“۔
عدالت سے اس نے گوہا ر لگائی تھی کہ پرنسپل او رپولیس سب انسپکٹر کے خلاف شکایت درج کریں جو کالج سے انہیں بائیکاٹ کیا اور ان کے مذہب کی ”توہین“ کی ہے۔
درخواست کو تسلیم کرتے ہوئے مذکورہ عدالت نے پولیس کو ملزمین کے خلاف ایف ائی آر درج کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت اس معاملے پر 30جون کے روز سنوائی کریگی۔ جامکھانڈی ڈپٹی ایس پی اس کیس کی تحقیقات کریں گے۔
اس سے قبل پرنسپل اے ایس پوجارا نے نوید اور ان کے والد کے خلاف شکایت درج کراتے ہوئے ان پر ان کی تذلیل کرنے اور ان کی ڈیوٹی انجام دینے سے روکنے کا الزام لگایاتھا۔