آر ایس ایس لیڈر کلاڈکا پربھاکر بھٹ نے کرناٹک میں یہ کہاکہ بھگوا جھنڈا کچھ دنوں میں قومی ترنگا کی جگہ لے سکتا ہے۔
آر ایس ایس کے ایک لیڈر کی کنڈا میں کی گئی تقریر ایک ویڈیومنظرعام پر آیاہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ”ترنگا کا فیصلہ کس نے کیاہے؟ہم کریں گے اورہمیں مستقبل کی تبدیلی تک ترنگا کا احترام کرنا چاہئے۔
اس سے قبل برطانوی اورہرا جھنڈا تھا۔ اگر ہندوسماج ایک ساتھ اجاتا ہے تو یہ ہوسکتا ہے اور ایسا ہوکر رہے گا“۔
ایسا پہلی مرتبہ قومی ترنگے کو بھگوا جھنڈے میں تبدیل کرنے کی مانگ ہوئی ہے۔ ماضی میں بھی کرناٹک کے وزیر دیہی ترقی اورپنچایت راج کے ایس ایشوراپا نے 9فبروری کے روز اسی طرح کی مانگ کی تھی۔
انہوں نے کہاتھا کہ”ہم کسی بھی پرچم کی جگہ پر بھگوا جھنڈا لہرائیں گے۔ جس کو احساس ہے وہ اس کا احترام کریں۔ اس سے قبل لوگ ہمارا مذاق ایودھیامیں رام مندر کی تعمیر کی بات کہنے پر اڑاتے تھے‘ کیاہم نے اب ایودھیا میں مندرتعمیر نہیں کروایاہے؟“۔
ایشوراپا نے سوا ل کیاکہ’ہم دنیاکے کسی بھی مقام پر بھگوا پرچم لہرائیں گے۔ہماری خواہش ہے کہ ہم بھگوا شالوں میں ملبوس ہوں“۔