کرناٹک۔ بس میں عورت کے ساتھ بات کرنے پر مسلم شخص کی پیٹائی

,

   

چار لوگوں کے خلاف مقدمہ درج
دکشانا کنڈا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کرناٹک کے اوجیرا میں بس کے اندر ایک ہندو عورت سے مبینہ بات کرنے پر ایک 22سالہ مسلم شخص بس کے باہر گھیسٹ کرلایاگیا اور اس کی بے رحمی کے ساتھ پیٹائی کا واقعہ پیش آیاہے۔

منگل کی شام کو دکشانا کنڈا ضلع کے اوجیرا میں یہ واقعہ پیش آیاہے۔

ضلع پولیس کا کہنا ہے کہ ”ایک نوجوان اور اس کے جاننے والے کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا شروع ہوا“۔

متاثرہ کی شناخت محمد ظہیر (22)کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ظہیر کی شکایت کی بنیاد پر ایک کیس نتیش‘ سچن‘ دنیش اور اویناس پر درج کیاگیاہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے