طالبات نے کیمپس کے قریب میں مبینہ طور پر سرکاری پی یو کالج میں جمعہ کے روز حجاب پہن کر داخلہ پر امتناع عائد کردیاتھا۔
اڈوپی۔مظاہروں کے کئی دنوں کے بعد حجاب پہنے والے طالبات کو پیر کے روز کونڈا پورا علاقے برائے کرناٹک اڈوپی ضلع علاقے میں سرکاری پی یو کالج میں کیمپس کے داخلے کی منظوری دی ہے۔
تاہم‘ اس طرح کے طالبات علیحدہ کلاس روم میں بیٹھائے گئے ہیں‘ اسکول انتظامیہ نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔
ایس ٹی سیدا لنگاپا ایڈیشنل سپریڈنٹ آف پولیس‘ اڈوپی نے کہاکہ”کنڈا پورا میں حالات قابو میں ہیں‘ او رطالبات کو کالجوں اور کیمپس میں حجاب پہن کر وہ آنا چاہتے ہیں تو انہیں اجازت دی جاتی ہے۔ کنڈا پور میں لاء اینڈ آرڈر کا کوئی مسئلہ نہیں ہے“۔
طالبات نے کیمپس کے قریب میں مبینہ طور پر سرکاری پی یو کالج میں جمعہ کے روز حجاب پہن کر داخلہ پر امتناع عائد کردیاتھا۔
پولیس عہدیداروں نے کہاکہ قبل ازیں دن میں دو افراد احتجاج کررہی طالبات کے قریب چاقو تھامے دو افراد کو گرفتار کرلیاگیاہے۔
سیدا لنگااپا نے کہاکہ ”دو افراد کو گرفتار کیاگیا اور تین افراد فرارہیں۔ ہم ان کی تلاش کررہے ہیں۔ان میں سے ایک کے ہاتھ میں چاقو تھا۔ وہ مقامی نہیں ہیں اور گنگولی کے وہ رہنے والے ہیں۔انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیاہے۔مذکورہ معاملہ زیر تحقیق ہے“۔
مذکورہ پری یونیورسٹی تعلیمی بورڈ ہفتہ کے روزایک سرکولر اسکول انتظامیہ نے جاری کیا جس میں کہاگیا کہ طلبہ کو یونیفارم کو منظوری دی گئی ہے اور کالجوں میں دیگر مذہبی مشق نہیں ہوگی۔