اپنی درخواست میں دوہندو گروپس نے اگر اس طر ح کے تاجرین کوراست یا بالراست مندر کے اندر یا 100میٹر کے اطراف واکناف میں کاروبار کی اجازت دینے پرایک ردعمل کا انتباہ دیاہے۔
توماکورو۔ مذکورہ وشوہندو پریشد(وی ایچ پی) ا ور بجرنگ دل نے کرناٹک کے شہر توماکورو کے ڈپٹی کمشنر کو ایک درخواست پیش کرتے ہوئے انتظامیہ سے ایک تہوار کے تقاریب کے دوران ایک تاریخی مندر کے احاطے او راس کے ا س پاس کاروبار کرنے کے لئے دوسرے مذہب کے تاجرین کو اجازت دینے سے روکیں۔جمعرات کے روز سے تاریخی گوسالہ گوبی چنا بسویشوار مندر میں تین روز تہوار کا آغاز ہو اہے۔
کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لئے انتظامیہ نے پہلے ہی علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی ہے۔اپنی درخواست میں دوہندو گروپس نے اگر اس طر ح کے تاجرین کوراست یا بالراست مندر کے اندر یا 100میٹر کے اطراف واکناف میں کاروبار کی اجازت دینے پرایک ردعمل کا انتباہ دیاہے۔
انہوں نے محکمہ موزرائی میں اس خصوص میں قانون کے پہلو نافذ کرنے کو یقینی بنانے کے لئے پہلے ہی محکمہ پولیس سے گذارش کی ہے۔
وی ایچ پی صدر جے کے سرینواس نے کہاکہ ”یہ شق بلکل واضح ہے کہ دوسرے مذہب کے لوگوں کو مندر کے احاطے میں کاروبار کرنے اور کرایوں پر کاروبار کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
اس قانون کونافد کیاجانا چاہئے“۔ بائیکاٹ کا رحجان جولگتا ہے کہ کرناٹک میں تھم گیاتھا وہ اس تازہ واقعہ کے ساتھ دوبارہ زور پکڑتاہوا دیکھائی دے رہا ہے۔