بنگلورو۔ایک خاتون پولیس کانسٹبل عدالت کی کاروائی سے فرار ہونے والے ایک قتل کے ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے گئی تھیں‘ حال پولیس اسٹیشن حدود میں یہاں پر اس وقت زخمی ہوگئیں جب مذکورہ مجرم نے ان پر حملہ کردیاتھا۔
مذکورہ واقعہ 5اگست کے روز پیش آیا مگر چہارشنبہ کے روز سرخیوں میں آیاہے۔ بنگلوروں کے حال پولیس اسٹیشن کی 45سالہ ہیڈ کونسٹبل وینوتھا اپنے دیگر ساتھیو ں کے ساتھ20سالہ ملزم شیخ شریف کو گرفتار کرنے کے لئے گئی ہوئی تھیں۔
ایک اسپتال میں علاج کے بعد زخمی کانسٹبل کو اسپتال سے روانہ کردیاگیاہے۔ شریف جو ضمانت پر باہر تھا‘ عدالت کی کاروائی سے راہ فرار اختیار کئے ہوئے تھا جس کے بعد پولیس نے اس کی تلاش شروع کردی تھی۔
تحقیقات کے دوران پولیس کو اس بات کی جانکاری ملی کہ شریف ایک قتل کو انجام دینے کا منصوبہ بنارہا ہے۔ پولیس نے شریف کی حمل ونقل پر نظر رکھی اور اس کو گرفتار کرنے کے لئے گئی مگر اس نے فراری کے لئے وینوتھا پر چاقوسے حملہ کردیاتھا۔
تاہم مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس جوانوں نے کسی طرح اس کو گرفتار کرلیاہے۔