ضلع انتظامیہ نے کیرور شہر میں امتناعی احکامات نافذ کردئے ہیں
باگلکوٹ۔ریاست کے ضلع باگلکوٹ میں جمعرات کے روز دو گروہوں کے لوگوں کے درمیان میں پیش ائے فرقہ وارنہ جھڑپوں میں تین لوگوں کو چاقو مارنے کے واقعات پیش آنے کے بعد سکیورٹی میں اضافہ کردیاگیاہے۔
ضلع کے کرور شہر میں چہارشنبہ کے روز یہ واقعہ پیش آیا جس کی وجہہ سے ضلع انتظامیہ نے دو دنوں کے لئے کرورشہر میں امتناعی احکامات نافذ کردئے ہیں۔
پولیس کے مطابق مذکورہ جرم ایک مخصوص کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شہر پسند گروپ کی کارستانی ہے۔
جیسے ہی نیوز پھیلی دوسری کمیونٹی کے لوگ سڑکوں پر اتر گئے اور گاڑیوں اور سڑک پر کھڑی کاروباری بنڈیوں کو احتجاج میں نذر آتش کردیا۔ ہندو جاگرن ویدیکا ضلع سکریٹری ارون کٹی مانی اور اس کے دو دستوں پر چاقو اور لوہے کی سلاخوں سے حملے کئے گئے ہیں۔
اس وقت یہ واقعہ پیش آیاجب کرور شہر کے بس اسٹاپ کی طرف کٹی مانی اور اس کے دوست جارہے تھے۔ مذکورہ شر پسند عقب سے ائے اور ارون کی پیٹھ پر چاقو سے حملہ کیا۔ اس پر لوہے کی سلاخ سے بھی حملہ کیاگیاہے۔ اس کے دودوستوں پر بھی چاقوسے حملہ کیاگیا۔
متاثرین کو فوری اسپتال پہنچایاگیا جہاں پر ان کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
برہم ہجوم نے ترکاری کی منڈی میں ایک دوکان کو جلادیا‘ دس گاڑیوں کو اور ترکاری کی بنڈیوں کو نقصان پہنچایا۔پولیس نے کرور پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا اور معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق حملے کی وجہہ کا اب تک پتہ نہیں چلا ہے۔