بیلگاوی۔ کرناٹک کے ضلع بیلگاوی کے ایک گاؤں کی مسجد پر چہارشنبہ کے روز چند نامعلوم افراد کی جانب سے ایک بھگوا جھنڈا لہرانے کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ پولیس کے بموجب ابتدائی ساعتوں میں شرپسندوں نے مسجد کی مینار پر چڑھ کر مذکورہ پرچم لہرایاہے۔
واقعہ کی جانکاری صبح ملی‘ جس کی وجہہ سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔
ضلع کے مدلگی تعلقہ کے ساتی گیری مڈی مسجد پر یہ واقعہ پیش آیاہے۔ پولیس موقع پر پہنچے او رحالات کو قبول میں کرلیا۔پولیس نے ہندو اور مسلمان دونوں کمیونٹیوں کے قائدین کے ساتھ اجلاس کرتے ہوئے اس بھگوا جھنڈے کو مینار پر سے نکال دیا۔
حالات کے مجموعی طور پر حالات قابو میں ہونے کے باوجود ضلع کے تمام حساس مقامات پر چوکسی اختیار کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو ٹالا جاسکے۔
ریاست بھر میں اس واقعہ کو لے خوف او رتشویش کا ماحول پیدا ہوگیا ہے کیونکہ ریاست میں لاؤڈ اسپیکر کے معاملے پر ہندو تنظیموں کی جانب سے مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
مذکورہ حکومت نے رہنمایانہ احکامات جاری کئے ہیں او رکہا ہے کہ اس نفاذ عمل میں لایاجائے گا۔ ہندو تنظیموں کا کہنا ہے کہ جلد ازجلد رہنمایانہ احکامات کے نفاذ وہ دیکھنا چاہتے ہیں۔