کرناٹک۔ گڈگ میں عاشورہ جلوس کے دوران 2مسلمانوں پر چاقو سے حملہ

,

   

گڈگ۔ چہارشنبہ کے روز گڈگ میں کشیدگی پیدا ہوگئی‘ ایک دن قبل عاشورہ کے موقع پر 9اگست کے روز ایک محرم جلوس کے دوران دو مسلم نوجوانوں پر چاقو سے وار کیاگیاتھا۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو ٹالنے کے لئے علاقے میں چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔

توفیق عثمانی (23) او رمشتاق عثمانی(24) منگل کے روز گڈگ کے قریب ملاسامودرا گاؤں میں ایک جلوس کے دوران چاقو سے وار کئے گئے تھے۔ مذکورہ نوجوانوں کے پیٹ‘ سینے اور پیروں پر چوٹیں لگی ہیں۔

توفیق عثمانی کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں کو گڈگ کے جی ائی ایم ایس اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔ پولیس کا دعوی ہے کہ واقعہ قدیم دشمنی کے سبب پیش آیاہے۔واقعہ کے بعد سومیش گڈی‘ یلااپا گڈی اور ان کے ساتھیوں کو تحویل میں لے لیاگیاہے۔

اس کے جواب میں متاثرین کے گھر والوں نے کمیونٹی کے سینکڑوں ممبران کے ہمراہ جس میں خواتین بھی شامل تھیں سومیش گڈی کے گھر پر حملہ کردیا۔مذکورہ ہجوم نے گھر کے دروازوں او رکھڑکیوں کو توڑ دیا اور مذکورہ فیملی ممبرس پر بھی حملہ کیاہے۔

ملزمین میں سے ایک بتایاجارہا ہے کہ ہندو تنظیم سری رام سینا کا رکن ہے۔