کرناٹک اسمبلی میں آج بی ایس یڈی یورپا کا ہوگا دوسرا فلور ٹیسٹ

,

   

کرناٹک کے نومنتخب وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپاکا آج اسمبلی میں فلور ٹیسٹ ہوگا۔ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یڈی یورپا آسانی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیں گے۔ اسمبلی اسپیکر آررمیش کمار نے کُل سترہ ارکان اسمبلی کو نا اہل قرار دیا تھا ۔ سترہ باغیوں کی رکنیت ختم ہونے کے بعد دوسو پچیس رکنی اسمبلی کی تعداد اب گھٹ کر دوسوآٹھ رہ گئی ہے۔

بی جے پی کے پاس ایک سو پانچ ارکان ہیں۔ ایسے میں ایوان میں اکثریت ثابت کرنا یڈی یورپا کیلئے کوئی مشکل نہیں ہوگا ۔ لیکن بی جے پی میں بغاوت ہونے کی صورت میں ناٹک میں نیاموڑآسکتا ہے۔موجودہ اسمبلی کے قیام کے چودہ ماہ کے دوران یہ چوتھا فلور ٹیسٹ ہوگا۔

کمارا سوامی دوفلور ٹیسٹ دے چکے ہیں۔ ایک میں انھیں کامیابی ملی تھی تو دسرے میں ناکامی ۔ اسی طرح یڈی یورپا کا بھی یہ دوسرا فلور ٹیسٹ ہے۔ پہلے فلورٹسٹ میں یڈی یورپا ناکام ہو گئے تھے۔دوسری جانب اسمبلی اسپیکرآر رمیش کمار آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی، اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا نے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس صورتحال سے بچنے کیلئے اسپیکر یہ اقدام ا ٹھا سکتے ہیں۔