کرناٹک اسمبلی 2023انتخابات۔ راہول گاندھی کی پریس کانفرنس’نفرت کا بازار بند ہوگیا ہے‘ محبت کی دوکان کھل گئی ہے“۔

,

   

کانگریس کوپرسکون جیت حاصل ہوتی ہوئی دیکھائی دے رہی ہے‘ چیف منسٹر بسوراج بومائی نے شکست تسلیم کرلی او رکہاکہ بی جے پی کے شاندار مظاہرے کے باوجود ہم مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکے۔


نئی دہلی۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں 224سیٹوں کی اسمبلی میں نصف نشان پا ر کرنے کے بعد کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے نئی دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹرس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

راہول گاندھی نے کہاکہ ”نفرت کی دوکان بند ہو گئی ہے‘ محبت کی دوکان کھل گئی ہے“۔ نئی دہلی میں کانگریس ہیڈکوارٹرس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہاکہ ”نفرت کی دوکان بند ہوگئی ہے اورمحبت کی دوکان کھل گئی ہے“۔

اب جبکہ رحجان جیت میں تبدیل ہورہے ہیں تو تمام نظریں اس بات پر لگی ہوئی ہیں کہ کانگریس اگلا چیف منسٹر کے لئے کس کا انتخاب کریگی۔

بی جے پی 70سے کم سیٹوں پر رکی ہوئی ہے اورچیف منسٹر بسوراج بومائی نے پارٹی کی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم سے لے کرکیڈرس تک ہر کسی کی تمام کوششوں کے باوجود ہم جیت کے نشان تک نہیں پہنچ سکے۔

کانگریس کو بنگلورو‘ کلیان کرناٹک‘ او رجنوبی علاقے میں سبقت /جیت زیادہ سیٹوں پر ملی ہے۔ ایک پارٹی یااتحاد کو 224ممبرس کی اسمبلی میں کم ازکم 113سیٹوں پر جیت کی ضرورت ہوگی ہے تاکہ وہ اپنی اکثریت کوثابت کرسکیں۔

کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوا کمار نے کانکا پورا سیٹ پر 70فیصد ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے وہیں بسوراج بومائی نے اپنی جیت کو محفوظ کرلیاہے۔