بنگلور: کرناٹک میں گذشتہ اسکولوں کے پھر سے کھلنے کے بعد کم از کم 211 اساتذہ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے اور اس میں غیر تدریسی عملہ کو جوڑا جائے تو متاثرین کے اعداد و شمار 236 ہو گئے ہیں۔صحت اہلکاروں نے ہفتے کے روز بتایا کہ حکومت نے تعلیمی اداروں کو پھر سے کھولنے سے قبل تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کے لیے کورونا ٹیسٹ کو لازم کر دیا ہے ۔ شمالی کنڑ ضلع میں اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ سمیت 20 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں جبکہ بیلگاوی میں 19 اساتذہ اور چھ غیر تدریسی عملہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ شیوموگا، ہاسن اور مانڈیا اضلاع میں 39 اساتذہ کورونا پوزیٹیو پائے گئے ہیں جبکہ تُمکُرو، میسور، چمراج نگر اور گڈگ اضلاع میں دو غیر تدریسی عملہ سمیت 45 اساتذہ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ریاست کے چِکَّبَلَّاپور، بیلاری اور مدھوگِری اضلاع میں کوئی بھی اساتذہ یا غیر تدریسی عملہ عالمی وبا کی زد میں نہیں آیا ہے ۔