کرناٹک الیکشن: تقاریر میں احتیاط برتیں، الیکشن کمیشن کی اڈوائزری

   

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے تمام قومی اور ریاستی پارٹیوں کے امیدواروں اور انتخابی مہم میں حصہ لینے والے سرکردہ قائدین کو ایک اڈوائزری جاری کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہیکہ وہ انتخابی مہم کے دوران اپنے بیانات اور تقاریر میں الفاظ کے استعمال میں احتیاط کا مظاہرہ کریں، تحمل سے کام لیں اورانتخابی ماحول کو خراب کرنے سے گریز کریں۔ کمیشن نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کیلئے جاری مہم میں بیانات میں شدت کے پیش نظریہ اڈوائزری جاری کی ہے۔