بنگلورو: کرناٹک میں قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کی کوششوں کے تحت چیف منسٹر بی ایس یدیورپا نے اتوار کو اعلان کیا کہ وہ عہدہ چھوڑنے اور دوسروں کو اقتدار سنبھالنے کی راہ ہموار کرنے کے لئے تیار ہیں۔پارٹی کے کچھ رہنماؤں اور کابینہ کے ممبر کے اپنے طرز عمل کے بارے میں مبینہ طور پر دیئے گئے بیانات سے پریشان یدیورپا نے صحافیوں کو بتایا کہ “اگر پارٹی کی اعلی قیادت چاہے تو میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے لئے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ بہت سے رہنما ایسے ہیں جو ریاست کا چارج سنبھال سکتے ہیں۔