کرناٹک حجاب تنازعہ جہادی انتشار پھیلانے کی سازش:وی ایچ پی

   

نئی دہلی: وی ایچ پی نے الزام لگایا ہیکہ کرناٹک کے اڈوپی سے شروع ہوا حجاب تنازعہ دراصل حجاب کی آڑ میں جہادی انتشار پھیلانے کی سازش ہے ۔چہارشنبہ کو وی ایچ پی کے جوائنٹ جنرل سکریٹری ڈاکٹر سریندر جین نے کہا کہ اڈوپی میں ہونے والے واقعہ کو حجاب جہاد کا نام دیتے ہوئے کہا کہ اڈوپی کے ایک اسکول میں چھ لڑکیوں کے اسکول کی مقررہ یونیفارم نہ پہننے پر ناجائز اصرار نے ایک چنگاری کی شکل لے لی ہے ۔