کرناٹک حکومت کا بڑا فیصلہ، اقلیتوں کیلئے چار فیصد ریزرویشن ہوگا ختم

,

   

بنگلورو: کرناٹک سرکار نے جمعہ کو مذہبی اقلیتوں کیلئے چار فیصد ریزرویشن ختم کرنے اور اس کو ریاست کی دو اہم کمیونٹی کے موجودہ ریزرویشن میں جوڑنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا ۔ کرناٹک میں اقلیتوں کیلئے چار فیصد ریزرویشن اب برابر طور پر تقسیم کیا جائے گا اور ریاست کے ووکالیگا اور لنگایت کمیونٹی کے موجودہ ریزرویشن میں جوڑا جائے گا ۔ووکالیگا اور لنگایت کمیونٹی کیلئے پچھلے سال بیلگاوی اسمبلی سیشن کے دوران دو سی اور دی ڈی کی دو نئی ریزرویشن کٹیگریاں بنائی گئی تھیں ۔ کابینہ نے مذہبی اقلیتوں کو اقتصادی طور سے کمزور کٹیگری (ای ڈبیو ایس) کٹیگری کے تحت لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فیصلہ اسمبلی الیکشن سے پہلے کیا گیا ہے ۔