کرناٹک سے کانگریس کو بڑا جھٹکا، راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ رام مورتی نے دیا استعفی

,

   

کانگریس کے کرناٹک سے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ کے سی رام مورتی نے پارٹی میں مسائل کے حل کے لئے تبدیلی نہ لانے کا الزام لگاتے ہوئے آج ایوان سے استعفی دے دیا۔

ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ رام مورتی نے اپنا استعفی نائب صدر سکریٹریٹ کو سونپا۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے رام مورتی کا استعفی منظور کرلیا ہے۔ حال ہی میں کانگریس کے راجیہ سبھا کے رکن بھونیشور کالیتا اور سنجے سنگھ نے بھی ایوان کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا۔ بعد میں یہ دونوں لیڈر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔

کے سی رام مورتی نے استعفی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور دیگر رہنماؤں کو پارٹی میں مسائل کے بارے میں مطلع کیا تھا۔ انہوں نے کہا، “میں نے پارٹی میں کچھ تبدیلیوں کی توقع کی تھی اور اس کے لئے ایک سال تک انتظار بھی کیا، لیکن کچھ بھی نہیں ہوا۔ اس سے پریشان ہوکر میں نے کانگریس اور راجیہ سبھا سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا۔ ” انہوں نے مزیدکہا، “میں نے ابھی بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا ہے، لیکن اگر بی جے پی میری خدمات چاہتی ہے تو ایسا ہو سکتا ہے۔