کرناٹک لنگایت مٹھ جنسی اسکینڈل۔ ملزم پجاری کے خلاف 694صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل

,

   

مذکورہ کرناٹک پولیس نے 694صفحات پر مشتمل چارج شیٹ عصمت ریزی کے ملزم پجاری شیو ا مورتی مورگھا شارانارو کے خلاف مقامی عدالت میں دائر کی ہے‘ جمعہ کے روز پولیس ذرائع نے اس بات کی جانکاری دی۔


چترادرگا(کرناٹک)مذکورہ کرناٹک پولیس نے 694صفحات پر مشتمل چارج شیٹ عصمت ریزی کے ملزم پجاری شیو ا مورتی مورگھا شارانارو کے خلاف مقامی عدالت میں دائر کی ہے‘ جمعہ کے روز پولیس ذرائع نے اس بات کی جانکاری دی۔پولیس ذرائع کے بموجب جبکہ یہ ایک عبوری چارج شیٹ ہے اور ایک تفصیلی چارج شیٹ بھی دائر کی جائے گی کیونکہ تحقیقات ابھی جاری ہے۔

تحقیقاتی افیسر انل کمار کی جانب سے دائر کردہ مذکورہ چارج شیٹ عصمت ریزی کے ملزم کے خلاف 347صفحات پر مشتمل ہے۔ اس میں دوسرے ملزم‘ لیڈیز ہاسٹل وارڈن رشمی‘اور چوتھے ملزم مٹھ کے سکریٹری پراماہویا کے خلاف بھی الزام عائد کئے گئے ہیں۔

پولیس کا کہناہے کہ انہیں 30اکٹوبر تک مقامی عدالت میں چارج شیٹ دائر کرنا تھا اورلہذا ہم نے ایک عبوری چارج شیٹ دائر کی ہے۔چارج شیٹ کے مطابق تیسرے ملزم جونیر پجاری اور پانچویں ملزم گنگادھریاکے سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔

رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ان کے خلاف ثبوتوں کی کمی ہے۔پولیس نے عصمت ریزی کے ملزم پجاری کے خلاف ائی پی سی کی دفعات372(2)(این)‘376(3)‘201‘202‘506‘کے علاوہ پی او سی ایس او ایکٹ کے کالم17(5)ایل اور ایس سی سی ایس ٹی انسداد مظالم ایکٹ کی دفعہ 7اور آر ائی پی ایم ایکٹ1988کی دفعہ 7اور جے جے سی پی سی ایکٹ2015کے تحت مقدمات درج کئے ہیں۔

بااثرلنگایت پجاری شیو مورتی مورگھا شارانو کے خلاف26اگست کے روز دو نابالغ لڑکیوں نے جنسی استحصال او رعصمت ریزی کا ایک مقدمہ درج کرایاتھا۔

ایک ڈرامائی اندازمیں حالت کو تبدیل کرنے کے بعد یکم ستمبر کے روز مذکورہ پجاری کو گرفتار کرلیاگیاتھا۔یہ خبر قومی سرخیاں بن گئیں۔

مذکورہ سکنڈ ایڈیشنل ضلع اور سیشنس کورٹ نے ملزم پجاری کے ساتھ ترجیحی رویہ اختیار کرنے پر استغاثہ کو اڑے ہاتھوں لیا اور ایک زیر تحویل قیدی کی طرح علاج کرنے کا حکم جاری کیاتھا۔

مذکورہ ملزم سوامی جی کی ضمانت کی درخواست مسلسل مسترد ہوتی رہی ہیں۔ اس کی مشکلات میں اضافہ اس وقت ہوا ہے جب ایک اورتازہ شکایت متاثرین کی ایک جتھے نے اس ملزم پجاری کے خلاف درج کرائی ہیں۔