کرناٹک لنگایت میٹھ سیکس اسکینڈل۔ ملزم پجاری کا کہنا ہے کہ الزامات سازش کاحصہ ہیں

,

   

پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ پیر کے روز ملزم پجاری کوعدالت میں پیش کیاجائے گا جہاں سے اس کو عدالتی تحویل میں دیدیاجائے گا۔
چترادرگا۔ ذرائع کے مطابق نابالغ لڑکیوں کے ساتھ عصمت ریزی میں ملوث کلیدی ملزم ڈاکٹر شیوا مورتی مورگھا شاروانو ج کا کہنا ہے کہ پولیس کا شکنجہ کسنے کے لئے ان کے خلاف مذکورہ الزامات ایک سازش کا حصہ ہے۔

مذکورہ ملزم پجاری پچھلے تین دنوں سے مسلسل تفتیش میں ہے انتظامیہ کی جانب سے ملزم کے ساتھ ہمدردانہ سلوک پر عدالت نے ناراضگی کا مظاہرہ کیا اور پولیس تحویل میں دید یا ہے۔ ذرائع نے وضاحت کی کہ ملزم سوامی جی پر سی آر پی سی کی دفعہ 164کے تحت عدالت میں نابالغ کے بیان کی بنیاد پر شکنجہ کسا گیاہے۔

اسکے علاوہ بھی پولیس مظالم کے ایک معاملے میں بھی جانچ کررہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزم پجاری بڑے آرام کے ساتھ جوابات دے رہے ہیں اور اپنے بیانات دینے کیلئے مکمل وقت لے رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ وہ کسی غلطی کے مرتکب نہیں ہیں اور ان پر لگائے گئے الزامات ایک سازش کا حصہ ہیں۔پولیس ذرائع نے وضاحت کی ہے کہ ان کی توجہہ ملزم کے خلاف بائیلوجیکل اور تکنیکی شواہد پر مرکوز ہے۔

چترا درگا ایس پی پرشورام اور تحقیقاتی افیسر ڈی وائی ایس پی انل کمار اس سے پوچھ تاچھ کریں گے۔ ذرائع نے واضح کیاکہ مذکورہ پجاری کو اتوار کے روز مٹھ لے جایا جائے گا تاکہ مبینہ جرم کے سین کے عمل کاجائزہ لیاجاسکے۔ حکام نے متاثرین کی طرف سے جائزہ کے عمل کومکمل کرلیاہے۔

پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ پیر کے روز ملزم پجاری کوعدالت میں پیش کیاجائے گا جہاں سے اس کو عدالتی تحویل میں دیدیاجائے گا۔طبی حالات پر ملزم پجاری کے وکیل نے ضمانت کی درخواست دائر کی ہے اور مقامی عدالت میں اس معاملے پر سنوائی ہوگی۔حکام نے پجاری کامیڈیکل ٹسٹ بھی کروایا ہے جس میں پوٹینسی ٹسٹ بھی شامل ہے۔پولیس جنسی اسکینڈل کے ضمن میں جونیر پجاری کے بشمول دیگر تین افراد کی تلاش کررہی ہے۔