بنگلورو : کرناٹک کی سرنگری پولیس نے کینٹر ٹرک کے مالک اور ڈرائیور عابد علی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے کہ وہ نئے مخالف ذبیحہ گاؤ آرڈیننس کے تحت حفاظتی اقدامات کے بغیر مویشیوں کو منتقل کررہے تھے۔ کرناٹک حکومت کے آرڈیننس 2020ء کے نفاذ کے بعد یہ پہلا کیس درج کیا گیا ہے۔ عابد علی کے مطابق ان پر ایک گروپ نے حملہ بھی کیا اور وہ زیرعلاج ہیں۔