کرناٹک منسٹر پر فیملی کی دھمکیوں کے الزامات کے بعد مقدمہ درج۔ زمینی تنازعہ پر خودکشی کی کوشش

,

   

اپنی شکایت میں پولا پا نے الزام لگایا ہے کہ مذکورہ منسٹر نے سارے خاندان کوزندہ جلادینے کی دھمکی دی ہے۔
کرناٹک کے وزیر برائے سیاحت‘ ایکالوجی اور ماحولیات آنند سنگھ کے خلاف ایک خاندان کے مبینہ دھمکیاں کے الزامات کے بعد مقدمہ درج کرلیاگیاہے‘ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک اراضی کے تنازعے میں اس فیملی کے افراد خاندان نے خود کو زندہ جلانے کی کوشش کی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈ ی پولاپا کی ایک شکایت پر منسٹر او ردیگر تین کے خلاف ایس سی‘ ایس ٹی ایکٹ او رائی پی سی کی دفعات 504اور506کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

یہ کیس ضلع کے ایک گاؤں میں زمین کے ایک تکڑے کو لے کر ہے جو پولاپا اور ایک کمیونٹی کے ممبران کے درمیان ہے‘ پولاپا کا تعلق ایس سی کمیونٹی سے ہے۔

منگل کے روز منسٹر کے گاؤں کے دورے کے دوران‘ مذکورہ کمیونٹی کے ممبرس نے تنازعہ کو حل کرنے میں مدد کرنے کی ان سے گوہار لگائی تھی۔اپنی شکایت میں پولا پا نے الزام لگایا ہے کہ مذکورہ منسٹر نے سارے خاندان کوزندہ جلادینے کی دھمکی دی ہے۔

اپنے دیگر پانچ رشتہ داروں کے ساتھ منگل کی رات کو ہاسپٹ رورل پولیس اسٹیشن کو مذکورہ شکایت کنندہ پہنچا ہے۔

تمام نے خود کو جلانے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں بچاکر اسپتال لے جایاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ پولاپا او ردیگر پانچ کے خلاف اقدام خودکشی کا بھی مقدمہ درج کیاگیاہے۔