کرناٹک میں آخری مرحلے کی بھارت جوڑا یاترا کی دوبارہ شروعات‘ پرینکا کی شرکت بھی متوقع

,

   

ستمبر30کے روز مذکورہ پدیاترا کرناٹک میں داخل ہوئی۔ ریاست کے 511کیلومیٹر رقبہ کا اس نے احاطہ کیا۔
بنگلورو۔جمعہ کے روز راہول گاندھی کی زیر قیادت بھارت جوڑا یاترا کے آخری مرحلے کی کرناٹک میں شروعات ہوئی ہے۔ اس یاترا کا گذر کرناٹک کے رائچور ضلع سے ہوگا اور وہاں سے یاترا آندھرا پردیش کے منترلیا میں داخل ہوگی۔

درایں اثناء پارٹی ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے گاندھی فیملی کی ایک اور اہم شخصیت پرینکا گاندھی واڈرا بہت ممکن ہے کے ہفتہ کے روز پدیاترا کا حصہ بنیں گیں۔

مذکورہ پدیاترا آندھرا پردیش میں منترالیامندرسرکل سے صبح 6بجے شروع ہوئی اور 10بجے تک کرناٹک کے رائچو ر ضلع میں گیلاسیگور میں داخل ہوئی۔مذکورہ ضلع میں کانگریس قائدین تین دنوں تک پدیاترا کریں گے۔

رائچور شہر کے علاوہ شکتی نگر‘ یارا گیرا سے گذرنے والی یہ پدیاترا تنگا بھدرا پل کو عبور کریگی۔ یاترا کے دوران راہول گاندھی کسانوں اورمقامی لوگوں سے بات بھی کررہے ہیں۔ یاراگیارا گاؤں میں رانگناتھن سوامی مندر میں وہ قیام کریں گے۔

اکٹوبر23کے روم مذکورہ پدیاترا تلنگانہ میں داخل ہوگی۔ اس یاترا کے دوران کانگریس قائدین 20,000سے 30,000لوگوں کے ہجوم سے یاترا کے دوران خطاب کریں گے۔سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کے 2000جوانوں کو تعینا ت کردیاگیاہے۔

اس ریاست میں اب تک پدیاترا کو عوام کی جانب سے اچھا ردعمل مل رہا ہے۔ جنوبی کرناٹک کے ضلع منڈیا میں کچھ وقت کے لئے سونیا گاندھی بھی پدیاترا کا حصہ بنی ہیں۔

کانگریس پارٹی قائدین اس پدیاترا پر ڈھول بجارہے ہیں اور وہ یہی بات کہہ رہے ہیں کہ ریاستی اسمبلی سے قبل بہترین حالات پارٹی کے لئے بن رہے ہیں۔ کرناٹک میں اگلے چھ ماہ میں انتخابات ہونے والے ہیں۔

کانگریس قائدین کی جانب سے کرائے گئے ایک داخلی سروے میں بتایاجارہا ہے کہ ریاستی اسمبلی الیکشن میں کانگریس کو ایک معمولی اکثریت حاصل ہوگی۔ستمبر30کے روز مذکورہ پدیاترا کرناٹک میں داخل ہوئی۔ ریاست کے 511کیلومیٹر رقبہ کا اس نے احاطہ کیا۔