کرناٹک میں احتجاج کے بعد ریپ کے 5 ملزمین گرفتار

   

میسورو: پولیس نے میسورو گینگ ریپ کیس میں پانچ ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔ یہ تمام ملزم مزدور بتائے جا رہے ہیں۔ اس معاملے کو لے کر کرناٹک میں عوام میں کافی ناراضگی تھی اور پولیس پر ملزمان کو پکڑنے کے لیے بہت دباؤ تھا۔ اس معاملے میں ایک طالبہ کو مبینہ طور پر پیسے نہ دینے پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے ساتھ لڑکی کے بوائے فرینڈ کو بھی شرپسندوں نے شدید مارا پیٹا۔ واقعہ کرناٹک کے مسورو میں پیش آیا۔کرناٹک کے ڈی جی پی پروین سود نے ہفتہ کو کہا کہ میسورو گینگ ریپ کیس میں پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔