ہبلی (کرناٹک) : چیف منسٹر کرناٹک بسواراج بومائی نے کہا کہ پیر سے ریاست میں اسکولس کی کشادگی عمل میں آئے گی ۔ حجاب تنازعہ کے ضمن میں انہوں نے سخت انتباہ دیا کہ مسائل پیدا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ چیف منسٹر نے بتایا کہ سوشیل میڈیا پر پیامات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور ان کی نگرانی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح تعلیمی اداروں کی کشادگی اور پرامن ماحول میں تعلیم کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو اپنی تعلیم اور امتحانات پر توجہ دینی چاہئیے جو مارچ میں منعقد ہوں گے ۔ دیگر معاملت کی نگرانی تحقیقاتی ایجنسیاں کریں گی۔دوسری طرف محکمہ تعلیم نے یونیورسٹیز اور کالجس کو تعطیلات میں /16 فبروری تک توسیع کردی ہے ۔ ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے ۔