گلبرگہ کے کئی مقامات پر آٹو رکشاؤں اور ٹیکسیوں کے ذریعہ منزل تک عوام کی روانگی
گلبرگہ : بس سروسس کے کارپوریشن این ای کے ایس آر ٹی کے ملازمین کی ہڑتال کے سبب جمعہ کے دن بشمول گلبرگہ علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے تمام مقامات پر بسوںسے سفرکرنے والے مسافرین کو طویل انتظارکے باوجود بھی بس سروسس مہیانہیںہوسکیں اور انہیں شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ مسافر شہروںاور تعلقہ جات میں ہر بس اسٹیانڈ پر کافی دیر سے بسوںکی آمد و روانگی کا انتظارکررہے تھے۔ لیکن آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کے سببگلبرگہ ، بیدر ، بیجاپور، یادگیر ، رائیچور کوپل اور بلاری میں کے ایس آر ٹی سی بسوںکی روانگی منسوخ ہوگئی تھیں جس سے مسافرین کو بڑی زحمتیں جھیلنی پڑیں ۔ بعض مقامات پر مسافروںنے بسوںکی آمد ورفت منسوخ کرنے پر کے ایس آر ٹی سی اسٹاف کے خلاف احتجاج بھی کیا۔مسافرین کاکہنا تھا کہ اگر قبل از وقت انھیں اس ہڑتال سے واقف کروادیا جاتا تو وہ طویل ترین انتظار کی زحمت سے بچ جاتے ۔ واضح رہے کہ کے ایس آر ٹی سے کے ڈرائیوروں، کنڈکٹروں ، میکانکوں ، کلینروں تمام نے حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا کہ ان کی ملازمتوںکو سرکاری ملازمت کا درجہ دیا جائے اور ان کی تنخواہوںکے تمام بقایہجات فوری ادا کردئے جائیں ۔ ان ملازمین کا کہنا تھا کہ ان کی ملازمتوںکوسرکاری ملازمتوںمیںبدل کر ان تمام فوائد اور سہولیات سے انھیں استفادہ کا موقع دیاجائیجن سے سرکاری ملازمین استفاد کررہے ہیں ۔ گلبرگہ بس اسٹیناڈ پر بھیجمعہ کے دنمسافروںکا زبردست ہجوم بسوںکو انتظار کررہا تھا ۔ کے ایس آڑ ٹی سی کے اعلیٰ عہدہ داران لائوڈ اسپیکرس پر ان سے درخواست کرہے تھے کہ وہ اپنی ہڑتال ختم کرتے ہوئے بسوں کے ذریعہ مسافرین کو مزید انتظار کی زحمت سے بچاتے ہوئے ان کی منزل مقصود تک پہنچائیں ۔ لیکن آر ٹی سی اسٹاف نے ان اپیلوںکی کوئی پرواہ نہیںکی ۔ جس کے نتجہ میں گلبرگہ ، رائچور یادگیر اور دیگر مقامات کے بس اسٹیانڈس پر مسافروںکو آٹورکشائوں کے ذرٰیعہ اپنے گھروںکو واپس ہونا پڑا یا پھر انھیں بہت زیادہ رقم خرچ کرکے خانگی ٹیکسیوں کے ذریعہ اپنی منزل مقصو دتک پہنچا پڑا۔