بنگلور، 11 مئی (یو این آئی) بی جے پی کی کرناٹک یونٹ نے اتوار کے روز بنگلور میں آپریشن سندور کے تناظر میں مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ‘ترنگا یاترا’ کا اہتمام کیا۔مرکزی وزیر شوبھا کرندلاجے ، قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر چلوادی نارائن سوامی اور پارٹی کے متعدد سینئر لیڈروں اور کارکنوں نے ریلی میں شرکت کی۔میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کرندلاجے نے پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے میں مبینہ کردار پر پاکستان کی مذمت کی۔انہوں نے کہا، “ہندوستان دہشت گردی سے لڑ رہا ہے ۔ پاکستان نے پہلگام میں دہشت گردوں کو بھیجا، بے گناہ لوگوں کو ان کے مذہب کے بارے میں پوچھ کر مارا گیا۔ ہندوستانی حکومت اور ہماری فوج نے جوابی کارروائی کی۔ آج ہمیں ملک کے ساتھ متحد ہونا ہے ۔ ہمیں یہ پیغام دینا ہے کہ ہم ملک کے ساتھ متحد ہیں۔ ہم ملک کے ساتھ، حکومت کے ساتھ، مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔