تلنگانہ میں اقتدار حاصل ہونے کا دعویٰ
بھارتیہ راشٹر سمیتی کی تشکیل کے بعد حالات تبدیل
حیدرآباد۔21۔اکٹوبر(سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹر سمیتی کوبھارتیہ راشٹر سمیتی میں تبدیل کرنے کے فیصلہ کے وقت موجود جنتادل (ایس) کے قائدین کو دیکھتے ہوئے کہا جا رہاتھا کہ کرناٹک میں بی آر ایس اور جنتادل سیکولر کے درمیان اتحاد ہوگا لیکن اب حالات تبدیل ہوتے نظر آرہے ہیں کیونکہ جنتادل (سیکولر) نے اعلان کیا ہے کہ 2023 کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کرے گی۔ سابق چیف منسٹر کرناٹک ایچ ڈی کمارسوامی نے میسورو میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ریاست تلنگانہ میں جنتادل (ایس) اپنے طور پر تشکیل حکومت کی طاقت رکھتی ہے اور 2023 اسمبلی انتخابات میں تنہاء مقابلہ کرتے ہوئے جے ڈی ایس اپنی کامیابی کو یقینی بنائے گی۔ کمارسوامی نے بتایا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست یکم نومبر کو جاری کرے گی جس میں 123تا126 امیدوار شامل ہوں گے ۔انہوںنے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ کرناٹک میں 123 نشستوں پر کامیابی کے ذریعہ جے ڈی ایس اپنے طور پر حکومت تشکیل دے گی اور 224 ارکان پر مشتمل ریاستی اسمبلی میں اس نشانہ کو عبور کرنا جنتادل (سیکولر) کے لئے کوئی مشکل نہیں ہے۔ کرناٹک اسمبلی کے انتخابات توقع ہے کہ اپریل 2023 سے قبل منعقد ہوجائیں گے اسی لئے جنتادل (ایس) نے ریاست میں اپنی عملی انتخابی مہم شروع کردی ہے۔ م