بنگلور: کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومائی نے جمعرات، 10 فروری کو یہ اعلان کیا کہ ہائی اسکول – کلاس 9 اور 10 – پیر 14 فروری سے ریاست میں دوبارہ کھلیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ کالجوں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں فیصلہ آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کا یہ اعلان کرناٹک ہائی کورٹ میں حجاب معاملہ پر آج ہوئی سنوائی کے فوراً بعد آیا ہے..نویں اور دسویں کلاس کے طلباء کےلیے اسکول پیر سے دوبارہ کھلیں گے۔ جیسا کہ ہائی کورٹ نے کہا ہے، اسکول میں ڈریس کوڈ پر عمل کیا جانا چاہیے اور کسی بھی مذہبی لباس کی اجازت نہیں ہوگی۔ کالجوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔