کرناٹک میں حجاب پرپابندی ختم ہوگی، وزیر اعلی سدارمیا کاحکم

   

نئى دہلی: کرناٹک کی کانگریس حکومت حجاب پر سے پابندی ہٹانے جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ سدارمیا نے جمعہ کو عہدیداروں سے کہا کہ وہ ریاست میں حجاب پر پابندی واپس لیں۔ سدارمیا نے کہا کہ لڑکیوں کو اپنے کپڑے چننے کا حق ہے۔ لڑکیاں اور خواتین جو چاہیں پہن سکتی ہیں۔انہوں نے بی جے پی پر لوگوں کے کپڑے، پہناوے اور ذات پات کی بنیاد پر سماج کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں لوگ جو چاہیں پہننے اور کھانے کیلئے آزاد ہیں۔ آپ جو چاہیں پہنئے،جیسی مرضی کھایئے۔ جو مجھے چاہئے، کھاؤں گا۔ میں دھوتی پہنتاہوں، آپ پینٹ، شرٹ پہنتے ہیں، اس میں غلط کیا ہے؟