کرناٹک میں حجاب پر پابندی۔ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیالنج کرنے والی درخواستو ں پر سپریم کورٹ نے فیصلہ کیامحفوظ

,

   

ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیالنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں کئی عرضیاں دائر کی گئی ہیں۔
نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے ریاست کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی ہٹانے سے انکار کرنے والے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کوچیالنج کرنے والی درخواستوں کے ایک جتھے پر جمعرات کو اپنا فیصلہ محفوظ کردیاہے۔

گورنمنٹ پری یونیورسٹی گرلز کالج اڈوپی سے تعلق رکھے والے مسلم طلبہ کی جانب کلاس رومس میں حجاب کے استعمال کی اجازت پر مشتمل درخواستوں کو مذکورہ ہائی کورٹ نے 15مارچ کو مسترد کرتے ہوئے یہ کہاتھا کہ یہ اسلام عقائد کا ضروری باب نہیں ہے۔

ریاستی حکومت نے 5فبروری 2022کو اپنے احکامات میں‘ مساوات‘سالمیت او رامن عامہ کو خراب کرنے والے لباس پہننے پر پابندی لگادی تھی۔

ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیالنج کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ میں متعدد درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔جسٹس ہیمنت گپتا اور سداھانشو دھولیا کی ایک بنچ ا س معاملے میں اپنا فیصلہ محفوظ کیا ہے