کرناٹک میں خوفناک سڑک حادثہ، 13 ہلاک

   

بنگلور: کرناٹک کے شمالی کنڑ ضلع میں یالاپورہ ہائی وے پر ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں گلا پورہ میں سبزیوں سے بھرا ٹرک کنٹرول کھو بیٹھا اور ٹرپر سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے ٹرک مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ اس حادثے میں 13 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ سبزیوں کا ٹرک جس میں وہ سفر کر رہے تھے چہارشنبہ کی صبح 50 میٹر گہری کھائی میں گر گیا۔ متاثرین، تمام پھل فروش، ساونور سے نکلے تھے اور پھل بیچنے کے لیے یالا پورہ میلے کی طرف جارہے تھے۔ اترا کنڑ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ایم نارائنا نے بتایا کہ وہ ساونور-ہبلی سڑک پر سفر کر رہے تھے اور یہ حادثہ جنگلاتی علاقے میں پیش آیا۔