کرناٹک میں شدید بارش کا امکان ہے

,

   

انتظامیہ نے دریائے کاویری کے کنارے ایک کیلومیٹر تک امتناعی احکامات نافذ کردئے ہیں
بنگلورو۔ہندوستان کے محکمہ موسمیات (ائی ایم ڈی) نے اگلے تین دنوں میں کرناٹک بالخصوص جنوبی داخلی خطہ میں شدید سے بھی زیادہ بارش کاانتباہ دیاہے۔ ریاست کی درالحکومت بنگلورو میں بھی اگلے دو دنوں کے لئے ایک یلو الرٹ جاری کیاگیاہے۔

درایں اثناء کرناٹک کے ضلع منڈیامیں رنگاناتھیڈو پرندوں کی پناہ گاہ جس کو رامسر سائیڈ قراردیاگیا جو بین الاقوامی اہمیت کی حامل گیلی زمین کے طور پر اپنے حیثیت کا اظہار کرتی ہے مسلسل بارش کی وجہہ سے سیلاب کی صورت حال کے سبب مشکلات کاشکار ہوگئی ہے۔

تاریخی سری رنگا پٹم شہر کے قریب میں رنگاناتھیڈو پرندوں کی پناہ گاہ اسپاٹ بیلڈ پیلکین کی دنیا میں آبادی کا ایک فیصد حصہ کے حامل ہے۔ ریاست کا یہ پہلا آبی ذخیر ہ جس کو رمسر کے طور پر تسلیم کیاگیاہے۔کاویرے کے ساحلی علاقوں میں بھاری برش کی وجہہ سے کرشنا راجہ ساگر(کے آر ایس) میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوہے جس کی وجہہ سے ڈیم سے پانی کا بڑے پیمانے پر اخراج کیاگیاہے۔

اس اخراج کے سبب سری رنگا پٹنم شہر پانی میں ڈوب گیاہے۔ سیاحوں کو دنیا بھر میں مقبول رنگاناتھیڈو پرندوں کی پناہ گاہ میں داخلہ سے روک دیاگیاہے۔انتظامیہ نے دریائے کاویری کے کنارے ایک کیلومیٹر تک امتناعی احکامات نافذ کردئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رنگاناتھیڈو پرندوں کی پناہ گہ کو کے آر ایس ڈیم کے قریب میں ہے زیر آب آرہی ہے اور آہستہ آہستہ پرندوں کی نایاب نسل کو خطرہ لاحق ہوگیاہے۔

تاریخی سری رنگا پٹنم شہر میں کئی منادر زیر آب آگئے ہیں۔ سیلات کا پانی گانجام علاقے میں مشہور نیما شامبا مندر کی چوکھٹ تک پہنچ گیاہے۔ کاویری ندی میں پانی کے بہاؤنے تشویش ناک صورتحال پیدا کردی ہے۔

انتظامیہ نے لوگوں کو متنبہ کیاہے کہ وہ دریاکے کناروں کے قریب نہ جائیں اور نہ ہی میویشیوں کو چرانے کے لئے بھجیں۔ ائی ایم ڈی کے بموجب چیارشنبہ تک بنگلور میں پچھلے پانچ سالوں کے دوران اگست کے مہینے میں اب تک کی سب سے زیادہ63.3ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

باگلکوٹ ضلع میں بدامی شہر جو یو این ای ایس سی او ورلڈ ہرٹیج سائیڈ ہے‘ وہ بھی شدید بارش کی زد میں آگئی ہے۔

پچھلے تین دنوں سے کرناٹک میں بھاری بارش ہورہی ہے۔ مسلسل بارش نے ساحلی علاقے میں ہیجان انگیز کیفیت پیدا کردی ہے۔

چیف منسٹر بسوراج بومائی اتراکنڈا میں بھٹکل علاقے کا دورہ کیاتاکہ شدید بارش کی وجہہ سے ہونے والی تباہی کا اندازہ لگایاجاسکے۔

بنگلور و میں اس ہفتہ بھر شدید بارش ہوئی ہے اوراگلے دو دن تک ایسی تجربات پیش ائے ہیں۔ مذکورہ شہر میں اس ماہ معمول سے زیادہ کی شدید بارش ہوئی ہے۔