کرناٹک میں محدود لاک ڈاؤن بعض دیگر ریاستوں میں بھی تقلید

,

   

نئی دہلی : کورونا وائرس کیسوں میں تشویشناک اضافے کے تناظر میں چند ریاستوں نے ہفتہ کو لاک ڈاؤن کے دوبارہ نفاذ کا اعلان کیا جو کووڈ۔ 19 کو کنٹینمنٹ زونس میں ہی ختم کردینے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ اس میں دو یوم کی مختصر ترین مدت کا لاک ڈاؤن شامل ہے۔ ہفتہ کو کرناٹک، آسام، اروناچل پردیش اور میگھالیہ ایسی ریاستوں میں شامل ہوئیں جنھوں نے مختلف مدتوں کیلئے علاقہ پر مبنی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔ دکانات اور تجارتی ادارے بند رکھے جارہے ہیں جن میں ضروری خدمات سے تعلق رکھنے والوں کو چھوٹ ہے۔ عوام کو گھر میں رہنے اور سخت ضرورت کے بغیر باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ حکومت کرناٹک نے بنگلورو اربن اور رورل میں 14 جولائی سے ایک ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ ریاست میں 11 جولائی کی شام تک جملہ 36,216 کورونا کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں 613 اموات اور 14,716 ڈسچارجس شامل ہیں۔