لاک ڈاؤن … وہ کیا ہوتا ہے ؟
بنگلورو۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کورونا وائرس وباء پھیلنے کے بعد سے ہندوستان میں لاک ڈاؤن لاگو کردیا گیا ہے جس کے اب تک 3 ہفتے گذر چکے ہیں ۔ اس دوران ملک کے مختلف حصوں میں اجتماع یا بھیڑ اکٹھا ہوئی جس میں خاص کر میڈیا کے مخصوص گوشے دہلی کے نظام الدین مرکز کے تبلیغی جماعت کے اجتماع کو تنقیدوں کا نشانہ بنایا۔ وہ گزشتہ ماہ کا معاملہ ہوا ۔ آج کرناٹک میں ہزاروں افراد سدا لنگیشور میلہ میں حصہ لینے کیلئے جمع ہوئے جس میں روایتی طور پر خصوصی رتھ کو شرکائے میلہ کھینچتے ہیں۔ اب دیکھنا ہے کہ کرناٹک کی بی جے پی حکومت اس ایونٹ کے خلاف کیا کارروائی کرتی ہے۔ لاک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ ابھی دوسرے دن میں ہے اور اس طرح کی سنگین خلاف ورزی عالمی وباء کے پھیلاؤ میں کس طرح رول ادا کرسکتی ہے ، آنے والا وقت بتائے گا۔ اب مخصوص میڈیا پر بھی نظر رہے گی کہ وہ اس ایونٹ پر کتنی توجہ دیتا ہے۔