کرناٹک میں میڈیکل کالج کے 50 طلبا کورونا پازیٹو

   

بنگلورو:ایسے وقت میں جب کہ کرناٹک میں عام زندگی معمول پر آرہی ہے، دھارواڑ ضلع کے ایک میڈیکل کالج کے 50 سے زائد طلبا کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ اس سے پہلے بھی ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں اسکول و کالج کے کئی طلبا ایک ساتھ بڑی تعداد میں پازیٹو پائے گئے تھے جس کے بعد سخت احتیاطی اقدامات اٹھائے گئے۔ کئی تعلیمی اداروں کو تو فوری طور پر بند کرنے کا بھی فیصلہ لیا گیا۔اب کرناٹک کے میڈیکل کالج میں ’کورونا دھماکہ‘ سے تشویش میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔