کرناٹک میں کانگریس کی تقریباً 40 برسوں میں ریکارڈ جیت

,

   

نئی دہلی: کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت کا پیمانہ 30 برسوں میں دونوں سیٹوں اور ووٹ شیئر کے لحاظ سے ایک ریکارڈ ہے۔ پارٹی نے 137 سیٹیں جیتی ہیں ۔ 2018 کے مقابلے میں 57 زیادہ اور اس کا ووٹ شیئر 42.9 تھا۔کانگریس اس اسکور کے سب سے قریب 1999 میں تھی، جب اس نے 132 سیٹیں جیتی تھیں اور اس کا ووٹ شیئر 40.84 فیصد تھا۔بی جے پی نے 36 فیصد ووٹ شیئر کے ساتھ 65 سیٹیں جیتی ہیں، ایچ ڈی کمارسوامی کی جنتا دل سیکولر نے 13.3 فیصد ووٹ شیئر کے ساتھ 19 سیٹیں جیتی ہیں۔کانگریس کے سابق چیف منسٹرٰ سدارامیا نے کہا تھا کہ پارٹی کو 120 سے زیادہ سیٹوں کی امید ہے۔یہ جیت ریاست کے لوگوں کی ہے۔ انہوں نے فیصلہ کیا اور کانگریس کا انتخاب کیا۔ اسی وجہ سے ہمیں 136 سیٹیں ملیں ۔36 سال بعد یہ ایک بڑی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مینڈیٹ کا احترام کریں گے اور لوگوں کے اپنے اعتماد کو برقرار رکھیں گے۔ ہم ان تمام فلاحی اسکیموں کو نافذ کریں گے جن کا ہم نے اپنے منشور میں اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے سربراہ ملکارجن کھرگے نے کہاکہ کرناٹک نے جمہوریت کو بچانے کا ایک نیا منتر دیا ہے۔ یہ پورے ہندوستان میں جمہوریت اور آئین کو بچانے کا ایک راستہ ہے۔کانگریس نے اس جیت کو راہول گاندھی کی ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔یہ جیت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کانگریس اگلے سال ہونے والے عام انتخابات سے قبل رفتار حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان اور تلنگانہ سمیت ریاستی انتخابات کا ایک سلسلہ بھی اس سال کے آخر میں ہونے والا ہے۔