۔34 کابینی وزراء میں سابق چیف منسٹر اور نائب چیف منسٹر موجود
بنگلورو ۔ 20 ۔ اگست ( سیاست ڈاٹ کام) تین ہفتوں سے زائد مدت قبل چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف برداری کے بعد یدی یورپا نے منگل کے دن اپنی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 17 وزراء کو شامل کیا۔ 26 جولائی کو برسر اقتدار آنے اور 29 جولائی کو اسمبلی میں خط اعتماد حاصل کرنے کے بعد کابینہ میں ان کی یہ پہلی توسیع ہے۔ نئے وزراء کو راج بھون میں ریاستی گورنر وجو بھائی والا نے حلف دلوایا ۔ نئے وزراء میں سابق چیف منسٹر جگدیش شیئر اور دو سابق نائب وزرائے اعلیٰ کے ایس ایشورپا اور آر اشوک شامل ہیں ۔ صرف ا یک خاتون کابینی وزیر ششی کلا جولی انا صاحب کا تقرر کیا گیا ۔ کرناٹک کی کابینہ میں زیادہ سے زیادہ 34 وزراء ہوسکتے ہیں۔