طلبہ کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات کئے جانے وزیر تعلیم ایس سریش کمار کی یقین دہانی
گلبرگہ : کرناٹک میں پرائمری و ثانوی تعلیم کے وزیر ایس سریش کمار کی پیر کے دن یقین دہانی کے مطابق ریاست کرناٹک میں یکم جنوری سے دسویں جماعتوںاورگیارہویں و بارہویں جماعتوں میںپھر سے تعلیم کا قاعدہ آغاز ہوجائے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیر تعلیم نے ریاست میں مختلف اضلاع کے انچارج وزراء کو لکھا ہے کہ وہ ان مدارس اور کالجوں کی دوبارہ کار کردگی کے آغاز اور اور ان کے کھولے جانے کیلئے مقررہ معیارات کی نگرانی کریں۔ وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ مدرسوں اور کالجوںکا کھل جانا اور ان کی کار کردگی صرف ایک دو دن کی بات نہیںہے بلکہ بچوںکی تعلیم و تدریس پر سارا سال گزر جاتا ہے ۔ انھوںنے والدین کو یقین دلایا ہے کہ مدارس اور کالجوںمیںان کے بچے محفوظ رہیں گے اور وہ بلا تردد اپنے بچوں کو حصول تعلیم کے لئے روانہ کرسکتے ہیں ۔ ضلع پنچایت گلبرگہ کے چیف ایکٹیو آفیسر پی راجہ نے پیر کے دن منعقدہ ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلاسیس منعقدکرنے سے پہلے تمام اساتذہ کو اپناRT-PCR ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔انھوںنے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق ہم نے تمام کلاس رومس کو صاف ستھرا کروادیا ہے اور جہاںبھی ضرورت تھی وہاںان کلاس رومس کی درستی بھی عمل میںلائی گئی ہے ۔ جن مدارس کو کرونا سے صحت یابی کے لئے کیر سنٹرس میں تبدیل کیا گیا تھا وہاں مناسب انداز میں ڈیٹال اور سیانیٹائیزرس کا چھڑکائو عمل میںلایا گیا ہے ۔ انھوںنے کہا کہ کرونا وائیریس کے پھیلائو کو روکنے کے پیش نظر ہر کلاس میںزیادہ سے زیادہ 15تا20طلبا کو ہی بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی ۔پہلے کی طرح 40یا اس سے زیادہ طلبا کے بیٹھنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ کلاس رومس میں طلبا کے لئے کروناکے پیش نظر سماجی دوری اختیار کرنے کا بھر پور خیال رکھا جائیگا۔ تمام طلباکو ماسک پہننا اورسیانیٹائیزر کا استعمال کرنا ضروری ہوگا۔ اس دوران مدارس میں کھیل کود سے متعلق سرگرمیاں نہیںہوںگی۔طلباکو دوپہر کا کھانا بھی نہیںکھلایا جائیگا ۔ اس کے علاوہ مدارس میں حکومت کی جانب سے احکامات ملنے تک اجتماعی طور پر عبادت کرنے کی اجازت نہیںہوگی ۔ چیف ایکوکیوٹیو آفیسر ضلع پنچایت مسٹر پی راجہ نے کہا کہ محکمہ تعلیمات نے طئے کیا ہے کہ مدارس میں ایک آئیولیشن روم (علیحدہ رکھنے کا کمرہ )تیار کیا جائے گا تاکہ ایسے طلبا جن میں کرونا وائیرس کی موجودگی کی علامات ہیں ان کو علیحدہ رکھا جاسکے اور ان سے مشاورت کی جاسکے ۔ہر پندرہ طلباپر ایک mentorطلبا کی رہنمائی کرنے والا استاد مقرر رہے گا۔ مسٹر پی راجہ نے کہا کہ ودھیا گھاما پروگرام کے تحت چھٹویںسے نویں جماعت تک کی کلاسیس بھی یکم جنوری سے کھل جائینگی ۔ یہ کلاسیس دوپہر 2بجے سے شام 4.30بجے کے دوران منعقد کی جائیں گی ۔انھوںنے کہا کہ وہ طلبا جو باقاعدہ کلاسیس میں حاضری دیناچاہتے ہیں وہ آن لائین کلاسیس جاری رکھ سکتے ہیں ۔ اس ضمنکے علاوہ بچوںکواسکول بھیجنے سے قبل والدین کو چاہئے کہ وہ اس ضمن میں اپنی مرضی پر مشتمل خط مدارس کو روانہ کریں ۔ انھوںنے کہا کہ طلبا کو پینے کا پانی اپنے ساتھ لانا چاہئے ۔ اگر طلبا پانی ساتھ نہیںلاتے ہین تو اس صورت میں تمام مدارس میںبچوںکو گرم کیا ہوا پانی پینے کے لئے دیا جائیگا۔ مدارس کو متعلقہ صدر مدرسین کو چاہئے کہ وہ اپنے مدارس کے طلبا اور ان کے والدین میں 31دسمبر تک مذکورہ بالا ضروری احتیاطی اقدامات سے متعلقہ بیداری پیدا کریں ۔
