کرناٹک میں 29 جون کو 7 نشستوں پرووٹنگ

   

نئی دہلی۔9 جون (سیاست ڈاٹ کام)کرناٹک قانون ساز کونسل کی سات سیٹوں پر دوسالہ انتخابات 29 جون کو ہوں گے ۔انتخابی کمیشن کی جانب سے منگل کو یہاں جاری ریلیز کے مطابق ان انتخابات کے لئے نوٹی فیکیشن 11 جون کو جاری کئے جائیں گے جبکہ نامزدگی کی آخری تاریخ 18 جون کو ہوگی اور نامزدگی کے کاغذات کی جانچ 19 جون کو ہوگی۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 22 جون ہوگی اور ووٹنگ 29 جون کو صبح 9:00 بجے سے شام 4:00بجے تک کرائے جائیں گے ۔ریلیز کے مطابق 30 جون کو کرناٹک قانون ساز کونسل کے سات اراکین کی میعادکار ختم ہورہی ہے جسے دیکھتے ہوئے یہ دوسالہ انتخابات کرائے جارہے ہیں۔ ان سیٹوں پر جن اراکین کی میعادکار ختم ہورہی ہے وہ نصیر احمد، جے اماں، ایم سی وینوگوپال، این ایس بوس راجو، ٹی ایس شرون، ڈی یو ملک ارجن اور ایچ ایس کھنہ ہیں۔